ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گرینڈ سری ناتھ کولکاتہ اوپن شطرنج میں ٹاپ پر پہنچے

گرینڈ سری ناتھ کولکاتہ اوپن شطرنج میں ٹاپ پر پہنچے

Wed, 23 May 2018 12:15:59    S.O. News Service

کولکاتہ ،22مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی گرینڈ سری ناتھ نارائن نے ایل آئی سی تیسرے کولکاتہ انٹرنیشنل گرینڈ شطرنج ٹورنامنٹ میں آج برتری قائم کر لی جہاں اب ایک اور دور کا کھیل باقی ہے۔سری ناتھ نے مقامی دعویدار دیپ سین گپتا کو صرف 10 چال میں ہرا دیا۔سین گپتا یہاں 90 سیکنڈ کی تاخیر سے پہنچے اور شروعات میں ہی بڑی غلطی کر بیٹھے۔ٹاپ سینئر گرینڈ ناجیل شارٹ 34 چالوں کے بعد سدیپن چندرا کے خلاف ڈرا پر متفق ہو گئے۔یہ دونوں کھلاڑی ساتویں دور کے بعد مشترکہ طور پر ٹاپ پر تھے ہندوستان کے دیگر کھلاڑیوں میں گرینڈ شیام سندر نے روس کے گرینڈ آئیون روجم کو 63چالوں میں شکست دی۔گرینڈ دیپن چکرورتی نے یوکرائن کے کھلاڑی آدم تکھایو کو شکست دی۔


Share: